اعضائےوضو پر رنگ مانع وضو ہے یا نہیں؟
سوال:۔
اگر رنگ لگ جائے جسم پر اتارنے کی پوری کوشش کے باوجود نہ اتر سکے تو کیا اس صورت
میں
وضو غسل درست ہے یا نہیں؟
جواب:۔
اگر رنگ جسم والا ہو اور جم گیا ہو تو وضو اور
غسل کے لئے اس کو اتارنا ضروری ہے، اگر رنگ کی تہہ جمی نہیں ہے صرف رنگ نظر آتا ہے
تو اس کے ہوتے ہوئے وضو غسل درست ہے کیونکہ وہ پانی کے پہنچنے سے مانع نہیں ہے
في الدر المختار ۱ / ۱۵۴ : (و) لا يمنع (ما) على ظفر صباغ و) لا (طعام
بين اسنانه او في سنه
المجوف به يفتى وقيل ان صلبا منع وهو الاصح
واللہ اعلم