جواب
صورتِ
مسئولہ میں پوچھی گئی حیثیت بظاہر کمیشن ایجنٹ اور وکیل کی ہے، یعنی آپ اپنے کسٹمر
کے کہنے پر اس کے وکیل/ایجنٹ کے طور پر گاڑی کا انتظام کرتے ہیں۔ ایسی صورت میں
چونکہ آپ اپنے کسٹمر کے وکیل یا ایجنٹ ہیں، اس لیے شرعاً آپ صرف اپنے کسٹمر سے طے
شدہ اجرت یا کمیشن ہی لے سکتے ہیں۔
ٹرانسپورٹر
سے کم کرایہ طے کرکے، پھر اپنے کسٹمر کو زیادہ کرایہ بتانا اور درمیان کی رقم
بطورِ "خفیہ کمائی" اپنے لیے رکھنا شرعاً ناجائز ہے۔ البتہ اگر آپ اپنے
کسٹمر سے پہلے سے باہمی رضامندی کے ساتھ کوئی خاص اجرت یا فیس مقرر کر لیں تو ایسا
کرنا جائز ہوگا۔
واللہ
اعلم بالصواب
مفتی
محمد شریف چترالی عفی عنہ