الجواب
۔۔۔!!!
واضح
رہے کہ انسانی بدن کا پسینہ پاک ھے ، جب تک بدن پر گندگی نجاست نہیں لگی ھے اس وقت
تک پسینہ پاک ھے ، وہ کپڑے کے ساتھ لگے یا کھانے پینے کی چیزوں میں گرے ،
البتہ
دین اسلام نے ھمیں پاکی اور صفائی ستھرائی کی ترغیب دی ھے ، تو بدن پر میل کچیل پسینہ
سے مل جائے ، تو اس سے کوئی چیز ناپاک نہیں ھوتی ، البتہ مکروہ ھوجاتی ھے ،
لہذا
صورت مسئولہ میں قلچے یا روٹی میں عام طور پر گرمی کی شدت کی وجہ سے پسینہ گرتا یا
لگتا ھے ، تو اس سے قلچے یا روٹی ناپاک ھوکر حرام نہیں ھوجاتے ، بلکہ پاک اور حلال
ھیں ، ان کو کھانا جائز ھے۔۔۔!!!
واللہ
اعلم باالصواب
مفتی
محمد شریف چترالی عفی عنہ
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں