عمامہ
اور ٹوپی کے ہوتے ہوئے سر کا مسح
جواب:۔
بہتر
یہ ہے کہ ٹوپی اور عمامہ کو اتار کر مسح کیا جائے تا ہم ٹوپی وغیرہ اتارے بغیر جب مسح
پورے
سر
کا ہو تو کوئی حرج نہیں ہے ۔ مسیح کا بہتر طریقہ اقبال واد بار والا ہے کہ دونوں
ہاتھوں کی انگلیوں کو اپنے سر کے اگلے حصے پر رکھے اور انگوٹھا اور شہادت کی انگلی
کو دور رکھتے ہوئے ہاتھوں کو سر کے پچھلے حصہ ( گدی ) تک لے جائے اور پھر سر کی
دونوں جانبوں پر ہتھیلیوں کو واپس لاتے ہوئے مسح مکمل کر کے انگوٹھوں اور شہادت کی
انگلیوں سے کانوں کا مسح کر لیا جائے ۔ بڑے بالوں والے کے لئے یہ بھی درست ہے کہ ایک
دفعہ اپنے ہاتھوں کو اول حصہ پر رکھ کر پچھلے حصہ کی طرف لے جائے جس سے تمام سر کا
مسح ہو جائے گا تا کہ
لوٹانے
کی ضرورت نہ رہے
واللہ
تعالیٰ اعلم