سوال
جواب
الجواب
۔۔۔!!!
ایمان
کے فرائض تو نہیں ھیں، البتہ ایمان کی شرائط ھیں۔۔۔!
شرائطِ
ایمان
ایمان
کی سات شرطیں ہیں
1. ایمان بالغیب یعنی اللہ تعالیٰ پر ایمان لانا، اور ان
تمام چیزوں پر جن شریعت سے بیان کیا ہے لیکن انسان کی عقل اور حواس خمسہ سے ماورا
ہیں۔۔۔ انسان ان کو دیکھ نہیں سکتا۔۔۔ محسوس نہیں کرسکتا۔
2. عالم الغیب اللہ ہے، یہ اللہ تعالیٰ کی خاص صفت ہے اور
اسی کی شان ہے۔
3. ایمان اپنے اختیار اور عقل و ہوش سے لانا۔۔۔ بے ہوشی یا
زبردستی ایمان لانا غیر معتبر ہے۔۔۔!
4. اللہ تعالیٰ کی حلال کی ہوئی چیز کو حلال جاننا
5. اللہ تعالیٰ کی حرام کی ہوئی چیز کو حرام جاننا
6. قبر اور اس کے عذاب سے ڈرنا
7. اس کی رحمت کا امیدوار ہونا۔
دل
اور زبان سے ایمان قبول کرنا اس کی حقیقت ہے، اور عمر بھر میں ایک دفعہ ایمان لانا
اور مرتے دم تک اس پر قائم رہنا فرض ہے، اور اس کے بعد تکرارِ ایمان سنت ہے...!