سوال
اگرکلمہ طیبہ کے فرائض سے مراد وہ شرائط ہیں جن سے بندہ اسلام میں داخل ہوتا ہے، توان کی وضاحت کیا ہے؟
جواب
اگر
آپ کی مراد کلمہ طیبہ کے فرائض سے یہ ہے کہ کن شرائط کے ساتھ اس کلمہ کو پڑھنے
والا اسلام میں داخل ہو گا، تو اس کا جواب یہ ہے کہ
جو
شخص عقیدہ کی درستی کے ساتھ زبان سے اللہ تعالیٰ کی وحدانیت اور رسول اللہ صلی
اللہ علیہ وسلم کی رسالت کا اقرار کرے گا، وہ مسلمان ہو گا۔
پھر
اس کلمہ کا تقاضا یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کے جملہ احکام کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وسلم کے بتائے ہوئے طریقوں کے مطابق پورا کرے، یہ پورے دین کا خلاصہ اور کلمہ طیبہ
کا مقتضا ہے۔